ورلڈ کپ میں گزشتہ روز لکھنو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سنگین حادثہ پیش آیا تاہم شائقین بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔
کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے۔ گزشتہ روز لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس دوران اسٹیڈیم میں سنگین حادثہ پیش آ گیا۔
میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران جب بارش نے انٹری دی تو ساتھ تیز ہوائیں اور ریت کا طوفان بھی آیا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کے اوپر گرل کے ساتھ لگے متعدد تشہیری ہورڈنگز انکلوژرز میں گر پڑے۔ رپورٹ کے مطابق ہورڈنگز جس انکلوژرز میں گرے، وہاں تماشائی بہت کم تعداد میں موجود تھے تاہم جتنے بھی تماشائی تھے وہ اس اچانک افتاد سے بوکھلا گئے اور بھگدڑ مچ گئی لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ہورڈنگز گرنے کے بعد متاثرہ انکلوژرز کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا اور وہاں کے تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈز میں منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ چار ماہ قبل بھی اسی اسٹیڈیم میں ہورڈنگز گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو اسٹیڈیم کے باہر گزرنے والی کار پر گرا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ کپ: سری لنکا کی 125 رنز پر پہلی وکٹ گر گئیآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: سری لنکا کی 125 رنز پر پہلی وکٹ گر گئیآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: آج ایک ٹیم جیت کا کھاتہ کھولے گی دوسری شکستوں کی ہیٹ ٹرک کرے گیورلڈ کپ 2023 میں پہلی فتح کی تلاش میں آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں لکھنو میں ٹکرائیں گی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: آج ایک ٹیم جیت کا کھاتہ کھولے گی دوسری شکستوں کی ہیٹ ٹرک کرے گیورلڈ کپ 2023 میں پہلی فتح کی تلاش میں آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں لکھنو میں ٹکرائیں گی۔
مزید پڑھ »
سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران تیز ہوا کے باعث ہورڈنگ انکلوژر میں ...لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا 14 واں میچ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا، بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے متعدد ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے۔خوش قسمتی سے جس انکلوژر میں ہورڈنگ گرے وہاں زیادہ...
مزید پڑھ »