ورلڈ کپ 2023 میں پہلی فتح کی تلاش میں آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں لکھنو میں ٹکرائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی مقابلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 14 واں میچ آج لکھنو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم اب تک جیت کا کھاتہ نہیں کھول سکی ہیں۔
پانچ بار کی عالمی چیمپئن کو بھارت اور جنوبی افریقہ جب کہ سری لنکا کو پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقہ شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔ آج کے میچ میں ایک ٹیم جیت کا کھاتہ کھولے گی تو دوسری ٹیم اپنی شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 102 میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں 63 میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی جب کہ سری لنکا 35 مقابلوں میں کامیاب رہی۔
ورلڈ کپ کے باہمی مقابلوں میں بھی آسٹریلیا آگے ہیں کیونکہ اب تک ہونے والے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 10 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی نے کینگروز کے قدم چومے جب کہ سری لنکا کو صرف دو میچز میں فتح حاصل ہو سکی تاہم سری لنکا کی اس فتح میں ورلڈ کپ 1996 کے فائنل کی یادگار جیت شامل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک بھارت ٹاکرا؛ انوشکا کی سچن ٹنڈولکر کیساتھ تصویر وائرلورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی
مزید پڑھ »
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مقابلے کیلیے بنگلورو پہنچ گئیورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کا مشن لیے قومی کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لیے احمد آباد سے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی سیاسی رہنما بھی پُرجوشلاہور : پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سیاسی رہنماؤں نے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انشااللہ ٹیم بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔

ٹیم کیلئے کھیلنے والے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اظہرعلی بھی بول پڑےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھ »