وزارت قانون نے انسداد اسمگلنگ کیلئے آرڈیننس تیار کرلیا | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

وزارت قانون نے انسداد اسمگلنگ کیلئے آرڈیننس تیار کرلیا | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 68%

اسلام آباد: وزارت قانون نے انسداد اسمگلنگ کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ہے۔ وزارت قانون نےانسداداسمگلنگ سےمتعلق آرڈیننس وزیراعظم کوبھجوا دیا۔ مسودہ قانون کے مطابق غیر اعلانیہ روٹس سے ڈالرز، گندم، چینی

اور چاولوں کی ترسیل اسمگلنگ قرار پائے گی۔ وزارت قانون کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر، ماسک سمیت ضرورت کی اشیا کی ترسیل بھی اسمگلنگ ہو گی۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقررہ راستوں سے ہی اشیا کی ترسیل قانونی طور پر جائز ہوگی۔

وزارت قانون کے مسودہ قانون کے مطابق اسمگلنگ کرنے والے کو 14 سال قید، سامان ضبط اور 50 فیصد جرمانہ ہو گا۔ کسٹم حکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکریٹری قانون کارروائی کریں گے۔ مسودہ قانون کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا۔ آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونے اور چاندی پر بھی ہوگا۔

مسودہ قانون کے مطابق کسٹمز، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکریٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔ مسودہ قانوں کے مطابق خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کریں گے۔ آرڈیننس کے تحت اسمگلرز کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی۔

اسمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ مسودہ قانون کے مطابق اسمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا۔ اسمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔ اسمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم کو بھجوا دیاوزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم کو بھجوا دیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
مزید پڑھ »

وزارت سمندری اموربہت جلدجدید ترین وی ایم ایس ٹیکنالوجی متعارف کرائے گیوزارت سمندری اموربہت جلدجدید ترین وی ایم ایس ٹیکنالوجی متعارف کرائے گیوزارت سمندری اموربہت جلدجدید ترین وی ایم ایس ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی AliHZaidiPTI PTIofficial pid_gov MoIB_Official Fishing
مزید پڑھ »

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف نیا قانون لا رہے ہیں: حماد اظہرذخیرہ اندوزوں کیخلاف نیا قانون لا رہے ہیں: حماد اظہروفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کہتے ہیںکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نیا قانون لا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزی پر سزا دکان کے مالک کو ملے گی۔
مزید پڑھ »

وزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم کو بھجوا دیاوزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم کو بھجوا دیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
مزید پڑھ »

وفاقی کابینہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کی منظوریوفاقی کابینہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کی منظوریوفاقی کابینہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کی منظوری تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-04 19:53:36