وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کردی | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کردی | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 68%

CMPunjab Usmanbuzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے حق میں ہیں مگر بجٹ میں سبسڈی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں بجٹ دو ہزار بیس اکیس کی تیاریوں کا جائزہ، جبکہ مختلف تجاویز اور سفارشات پر غورکیا گیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے کم از کم، انسانی وسائل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اور بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بہترین بنا کر پیش کیا جائے۔

اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ اور ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھیجنے جبکہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد لاہور کیلئے علیحدہ حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا۔ حکومت پنجاب مختلف شہروں کے اسپتالوں میں 300 ایچ ڈی یو بیڈز فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کیلئے درکار انجیکشن کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون بشارت راجہ کی ملاقات، بجٹ سیشن پر تبادلہ خیالوزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون بشارت راجہ کی ملاقات، بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »

ارطغرل غازی کی ایک اور اداکارہ بورجو کیراتل نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیاارطغرل غازی کی ایک اور اداکارہ بورجو کیراتل نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیااستنبول (ویب ڈیسک) حلیمہ سلطان کے بعد ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ کی ایک اور اداکارہ بورجو کیراتل جنہوں نے ڈرامے میں گوکجی کا کردار اداکیا ہے نے
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی شوگر کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی منظوریوزیراعظم کی شوگر کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی منظوریوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کسی بھی کارروائی کی منظوری دے دی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-04 21:36:12