وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی قیادت کو پارٹی کے تنظیمی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی، ذرائع
مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت کو حکومتی اتحاد کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام، وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ لیگ خیبرپختونخوا میں اختلافات، صوبائی سینئر نائب صدر عہدے سے فارغذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی قیادت کو پارٹی کے تنظیمی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات کا سال ہے، پارٹی میں آپس کے اختلافات ختم کریں اور انتخابات کی تیاری کریں۔اس سے قبل گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ناراض افراد پر مشتمل گروپ کے زیر اہتمام کنونشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔
پشاور میں منعقدہ کنونشن میں سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق صوبائی ظفر اقبال جھگڑا سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ اس دوران سردار مہتاب نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے، سیاسی ڈھانچے کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، آج ہماری عدلیہ، پارلیمان اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی تقسیم ہے، ن لیگ میں عام ورکر کی جگہ انویسٹرز نے لے لی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ن لیگ کی اہم بیٹھک، آئندہ انتخابات کے لیے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر بات چیت - ایکسپریس اردواجلاس نواز شریف کی ہدایت پر طلب کیا گیا، عام انتخابات کے حوالے سے ن لیگی قیادت کے درمیان مختلف آپشنز پر غور
مزید پڑھ »
وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی، مریم نواز نے نواز شریف کا پیغام وزیر اعظم کو پہنچایا۔
مزید پڑھ »
مودی نے اقتدار کی خاطر ہندو اکثریت کو اقلیتوں کے سامنے کھڑا کر دیانئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی نے اقتدار کی خاطر ہندوستان میں مذہبی تقسیم کی گہری دراڑ ڈال کر ہندو اکثریت کو اقلیتوں کے سامنے کھڑا کر دیا۔
مزید پڑھ »
جب ایک شخص نے گھر میں 'خلائی مخلوق' کی موجودگی پر پولیس کو طلب کرلیااس واقعے نے امریکی شہر لاس ویگاس کی پولیس کو پریشان کر دیا تھا۔
مزید پڑھ »