وزیراعظم لاک ڈاؤن توسیع پر قومی اتفاق رائے سے آگے بڑھ کر اعلان کریں، مراد علی شاہ
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو دوبارہ کھڑا کرسکتے ہیں مگر انسان کو دوبارہ زندگی نہیں دے سکتے، وزیراعظم لاک ڈاؤن توسیع پر قومی اتفاق رائے سے آگے بڑھ کر اعلان کریں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اس سے بچنے کے لیے پہلے دن سے سماجی فاصلے رکھنے پر زور دیا جارہا ہے، سندھ حکومت پر بلاسوچے سمجھے لاک ڈاؤن کا الزام...
وزیراعلی سندھ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جتنی گالیاں دینی ہیں دل کھول کر دیں، لیکن متحد ہوں اور صحیح سمت میں چلیں، خدارا اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، ہمارے اوپرایسے الزامات لگائے گئے جس پرافسوس ہوا، کہاجاتا ہے سندھ حکومت نے راشن بانٹا کسی کوپتہ بھی نہ چلا، ہم نے ڈھائی لاکھ راشن تقسیم کئے، راشن بانٹتے ہوئے کسی وزیر کی تصویر آتی ہے تو اسے برابھلا کہتا ہوں کہ دکھاوے کے لیے کررہے ہو۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جب آرمی پبلک اسکول پشاور کا واقعہ ہوا تو ہم دہشت...
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ 13مارچ کو اسلام آباد اجلاس میں میری رائے کو مناسب نہیں سمجھا گیا اور میری تجویز پر لاک ڈاون نہیں کیاگیا، 22 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا، یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے تجویز دی کہ لاک ڈائون کو مزید بڑھایا جائے اور سخت کیا جائے، افسوس تب ہوا جب یکم اپریل کو سندھ میں لاک ڈاؤن ہوا لیکن دوسرے صوبے نے صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کیا، جب میں نے پوچھا تو یہ کہا گیا کہ ہر صوبے کی اپنی مرضی ہے، اس کےباوجود ہم نے ہرچیز درگزر کی ہم نے وفاق کو بتادیا تھا کہ لاک ڈاؤن 100فیصد ایفیکٹو نہیں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیلوزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل Islamabad PMImranKhan Felicitates Christian Community Easter COVID19Pandemic ImranKhanPTI COVID2019 CoronaInPakistan pid_gov STAYHOME StayHomeStaySafe Pakistan
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن کے باعث ایسٹر کی تقریبات پر چرچز خالی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کرونا لاک ڈاؤن، برطانیہ میں جرائم کی شرح نمایاں حد تک کم ہوگئیکرونا لاک ڈاؤن، برطانیہ میں جرائم کی شرح نمایاں حد تک کم ہوگئی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عوام کو ڈانٹنے والے ڈرون - ایکسپریس اردواٹلی کے صوبے میسینا کے میئر کی ریکارڈنگ والے ڈرون سے لوگوں کو سختی سے گھر میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس : بے جی پی رہنما نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیںلاک ڈاؤن کے باوجود بے جے پی رہنما نے سالگرہ منا کر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، تقریب میں موجود لوگوں نے ماسک اور دستانے بھی نہیں پہنے تھے
مزید پڑھ »