وزیراعظم نے انہیں خود بھیجا، ہائیکورٹ میں صرف طریقہ کار پر بحث ہوئی، وزیراعظم اپنے بیان پر غور اور احتیاط کریں، چیف جسٹس آصف کھوسہ ويڈيو لنک: DailyJang
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم طاقتوروں کا طعنہ ہمیں نہ دیں، ہمارے سامنے کوئی طاقتور نہیں، جن کو باہر بھیجا گیا ان کو آپ نے اجازت دی، ہائیکورٹ میں صرف طریقہ کار پر بحث ہوئی، ہمارے سامنے کوئی طاقتور نہیں سب برابر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپریم کورٹ کی موبائیل ایپ اور ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی کے زریعے کے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، آج پاکستان کی عدالتوں میں بھی تمام چیزیں استعمال ہو رہی جو دنیا کی عدالتوں میں ہوتی ہیں، جو سہولیات نہیں ان کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ میں پانچ کورٹس ویڈیو لنک کے زریعے دوسری رجسٹریوں سے منسلک ہیں، پشاور، کوئٹہ، کراچی اور لاہور رجسٹری سے وکلاء ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ ویڈیو لنک کے نظام سے وکلاء کو وقت کی بچت کے ساتھ انکے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سائلین جو دوسرے صوبوں سے خرچہ کر کے اسلام آباد آتے تھے انکے پیسے بھی کم خرچ ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا اعلان خوش آئند ہے مگر ہم نے امیر غریب سب کو انصاف فراہم کرنا ہے، ججز اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے، ججوں پر اعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں اور ہمارے منتخب نمائندے ہیں، وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دینے سے خیال کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی شخص میڈیاکی مہربانی سے طاقتور کہلاتا ہے یا اس کی میڈیا پر بہت زیادہ پراجیکشن آجاتی ہے تو یہ اس کا ہرگز مطلب نہیں ہے کہ آپ ان 36لاکھ لوگوں کو بھول...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے نواز شریف معاملے پر جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا، فردوس اعوانوزیراعظم نے نواز شریف معاملے پر جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا، فردوس اعوان تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
چیف جسٹس: ’عدلیہ کی طاقت لوگوں کا انصاف کے نظام پر اعتماد ہے‘درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام ایسا ہے کہ اگر کسی کے خلاف فیصلہ آ جائے تو وہ تنقید کرنا شروع کردیتا ہے۔
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی اعلیٰ ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، اہم امور پر بات چیتراولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگوراولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
مزید پڑھ »