چیف جسٹس کے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں ریمارکس:’عدلیہ کی سب سے بڑی طاقت لوگوں کا انصاف کے نظام پر اعتماد ہے‘
جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی سب سے بڑی طاقت لوگوں کا انصاف کے نظام پر اعتماد ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ ان کے موکل پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مفروضوں کو غلط قرار دیا جائے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ کے نام پر جو جائیداد ہے اس کے پیسے جسٹس قاضی فائز عیسی نے دیے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالت اس جائیداد کے خریدنے کے ذرائع معلوم کرنا چاہ رہی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے پاناما کیس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے زیر کفالت نہیں تھیں۔جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ضروری نہیں ہے کہ اس جائیداد کے ذرائع آمدن معلوم ہو جائیں اور اگر ایسا ہو تو یہ معاملہ خود بخود ختم ہو جائے گا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل ججوں کے خلاف کارروائی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی تحفظ یا رعایت نہیں مانگ رہا بلکہ فیئر ٹرائیل کا حق مانگ رہا ہے جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت جو تحفظ جج کو حاصل ہوتا ہے وہ عام آدمی کو حاصل نہیں ہوتا۔ہمارا عدالتی نظام ایسا ہے کہ اگر کسی کے خلاف فیصلہ آ جائے تو وہ تنقید کرنا شروع کردیتا ہے: ایڈوکیٹ بابر...
بینچ کے سربراہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اُنھیں معلوم ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کتنی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹاسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
مزید پڑھ »
بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائر ہوگئےنئی دہلی : بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے، انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا تھا۔
مزید پڑھ »
موازنہ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ اور عمران خان کے ٹیکس کاجسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کے موکل پر جو الزام ہے اس کا جواب دیں باریک بینیوں میں نہ پڑیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ سارا معاملہ ہی ’ویلتھ سٹیٹمنٹ‘ کا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے جانے کے دعوے لیکن عمران خان کے بعد کیا ہوگا؟ سینئر صحافی کا ایسا موقف کہ ہرکوئی سوچنے پر مجبور ہوجائےاسلام آباد ، لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم سے استعفے کے لیے دیا جانیوالا مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھ »
’مجھے اللہ مل گیا‘ نیوزی لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے الفاظویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی پلیئر سونی بل ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ میری رہنمائی فرما، مجھے استقامت عطا فرما، مجھے بہتر انسان بنا اور بہتر شخص بنا۔
مزید پڑھ »