لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سابق حکومت کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ این سی اے نے 190 ملین کیس میں رقم پاکستان کو نہیں دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بند لفافہ خان صاحب نے اس رقم کو کھولنے سے روکا جبکہ وفاقی وزراء نے اس کی کھلم کھلائی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ایسٹ ریکوری یونٹ میں جمع کروائی گئی تھی اور بعد میں وقت کی حکومت نے اسے اسی شخص کو واپس کردیا جس سے اس رقم کو ریکور کیا گیا تھا۔
میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا 190 ملین کیس میں رقم این سی اے نے پاکستان کو نہیں دی؟ لاہور : وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا 190 ملین کیس میں رقم این سی اے نے پاکستان کو نہیں دی؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے پاکستان کی تاریخ
میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا۔ انہوں ںے کہا کہ شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا پیسے ریکور کرکے سرکاری ادارے میں جمع کروائے گئے، دو ہزار بیس میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا ہے کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکھٹا کیا، کابینہ نے بند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کے حوالے کردیا جس سے ریکور کیا گیا، حکومت وقت کے دو تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں بعدازاں زمان پارک میں پچیس کروڑ کا گھر بنایا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معاملات سے الگ رکھیں۔ وفاقی وزیر ںے کہا کہ یہ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا، میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتادیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا کیا۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے، یہ ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول ﷺ کو جواب دینا
پی ٹی آئی این سی اے 190 ملین بند لفافہ خان وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کرپشن سیاسی تنقید لاہور
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی دور میں 190 ملین پاؤنڈز کیس: بند لفافے میں کرپشن کی توثیقعطا تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میگا کرپشن کیس ہے جس میں حقائق بند لفافے میں بیان کیے گئے۔
مزید پڑھ »
یہ پکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مزید تین چار مہینے قید میں رہیں گے، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائیں گے
مزید پڑھ »
افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کو بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھےوزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے۔
مزید پڑھ »
القادر یونیورسٹی بحقِ سرکار ضبط، ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیااحتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں القادر یونیورسٹی و ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دینے کا فیصلہ سنایا
مزید پڑھ »
ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیعانسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔
مزید پڑھ »
القدیر ٹ러스트 کیس میں فیصلہ: قانون کے مطابق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا اپیل کا حق ہےفدرال لاء منیٹر Azam Nazir Tarar اور انفارمیشن منیٹر Atta Tarar نے کہا ہے کہ 190 ملین پونڈ کی القدیر ٹ러스트 کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق اور مریت پر مبنی ہے، اور پی ٹی آئی کے بانی کو اس کے خلاف اپیل کا حق ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اپنی دفاع میں شہداء پیش کرنے کا حق دی گئی تھی لیکن انہوں نے کوئی شہداء پیش نہیں کیا۔
مزید پڑھ »