افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کو بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے

राजनीति خبریں

افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کو بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے
وزیر دفاع، خواجہ آصف، ٹی ٹی پی، افغانستان، دہشت گر
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، میں نے ان سے کہا کہ آپ گارنٹی دیں کہ ٹی ٹی پی واپس نہیں آئےگی اس پر وہ خاموش ہوگئے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو اندرونی خطرات ہیں، ہم باہر کے خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیں جو لا کر بسائے گئے تھے، میں اسمبلی میں

تھا جب بریفنگ دی گئی کہ ان کو بسانے کا فیصلہ بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کا بیان تھا کہ 40 ہزار سے 45 ہزار لوگ آئیں گے، اب یہ لوگ خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں، لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت بننے کے بعد میں افغانستان گیا تھا،افغان طالبان کے وزیردفاع اور دیگر قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو ہم مجبور ہوجائیں گے پھر گلہ نہ کریں، وہ 10 ارب روپے مانگ رہے تھے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو کہیں اور منتقل کریں، جس وقت میں افغانستان گیا تھا اس دوران کالعدم تنظیم کا کوئی سیز فائر نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث لوگوں کو ہم پر تنقید کا حق نہیں، تمام تر دباؤ کے باوجود ہم ایٹمی طاقت بھی بنے اور میزائل بھی بنائے،مذاکرات کریں لیکن دفاعی تنصیبات پر حملوں کو کیسے جسٹیفائی کرسکتے ہیں؟ یہ ہمیں ٹارگٹ کریں، پیپلزپارٹی کو کریں لیکن ملک کو ٹارگٹ نہ کریں، ہم نے جو غلطیاں ضیاء کے دور میں کیں اس کی معافیاں بھی مانگیں، ہم نے ریاست کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا جو 9 مئی اور 26 نومبر کو ڈالا گیا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

وزیر دفاع، خواجہ آصف، ٹی ٹی پی، افغانستان، دہشت گر

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

16 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے جارہے ہیں بجلی مزید سستی ہوگی، وزیر توانائی16 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے جارہے ہیں بجلی مزید سستی ہوگی، وزیر توانائیپی ٹی آئی حکومت نے آئی پی پیز کو بچایا انکے فارمولے پر چلتے رہتے تو 10 سال میں 5.5 ہزار ارب اضافی ادا کرنے پڑتے
مزید پڑھ »

پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے: وزیر توانائیپاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے: وزیر توانائیعمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے: اویس لغاری
مزید پڑھ »

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگابانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگااسلام آباد کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا
مزید پڑھ »

بجلی مہنگی ہونے کی ایک وجہ 8 روپے فی یونٹ ٹیکس بھی ہے: معاون خصوصی کی ’آخری موقع‘ میں گفتگوبجلی مہنگی ہونے کی ایک وجہ 8 روپے فی یونٹ ٹیکس بھی ہے: معاون خصوصی کی ’آخری موقع‘ میں گفتگوکئی آئی پی پیز کو 32، 32 سو کروڑ روپے دے رہے تھے جو چلتےہی نہیں تھے، آئی پی پیز بند ہونے سے 6 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی: گوہر اعجاز
مزید پڑھ »

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن پی ٹی آئی کے دشمنی پاکستان کے باوجود تمام ادارے مضبوط ہیں کہتا ہےوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن پی ٹی آئی کے دشمنی پاکستان کے باوجود تمام ادارے مضبوط ہیں کہتا ہےوزیرِ اطلاعات سندھ کے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی دشمنی کی سازش ہے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں کو مضبوط ہیں اور پی ٹی آئی نے اربوں روپے لابسٹ کو دیے ہیں جو پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت میں طالبان اور اسرائیل نے بیان کیا ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستان نے فغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر کارروائی کیپاکستان نے فغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر کارروائی کیپاکستان نے فغانستان کے اندر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے جہاں دہشت گردی کے تربیتی مرکز اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 15:18:18