وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک عناصر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور متحدہ اور اتفاق سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف کمپین چلارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا جا رہا ہے۔
بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائلکا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی گئی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھس بیٹھیے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں موجود ہیں، دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان سے باہر ایجنٹ بیٹھے ہیں، دوست نما دشمن باہر بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف کمپین چلارہے ہیں،
یہ بہت بڑا خطرہ ہے، اسلام آباد پر یلغار چڑھائی ہوئی، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، ڈیجیٹل محاذ پرپاکستان کے خلاف زہراگلا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کرکے پروپیگنڈا کیاجاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، سرحدپارسے ہونے والی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیاہے اور دیں گے، پاکستان کے اندردشمنوں کے سہولت کار موجود ہیں، دشمن کے سہولت کارپاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن ہمارا قومی مفاد سپریم ہے، صوبوں کے ساتھ مل کرامن امان کی صورت حال کوبہتربنایا جائے گا
دہشتگردی پروپیگنڈا وزیراعظم شہباز شریف ایپکس کمیٹی مملکت دشمن
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیرِ اعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکبادبیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دنیا بھر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، شہباز شریف
مزید پڑھ »
افغانستان کو بارہا کہا ٹی ٹی پی وہاں سے آپریٹ کریگی تو یہ قبول نہیں، دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں: وزیراعظمافغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، افغان حکومت کیساتھ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: شہباز شریف
مزید پڑھ »
صوبائی وزیر صحت کی یو ای ٹی میں المنائی ری یونین کی تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر شرکتآج یو ای ٹی کے گریجو ایٹس پاکستان سمیت دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
مزید پڑھ »
نواز، زرداری اور عمران کا ایک میز پر بیٹھنا فی الحال ناممکن، تجزیہ کارشہباز شریف کے ساتھی اداروں کی حمایت کے ساتھ مخالفین کو پسپا کرنا چاہتے ہیں
مزید پڑھ »
ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ترجمان ایف آئی اے
مزید پڑھ »
وزیراعظم سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی غوروزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے والدکے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی
مزید پڑھ »