وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر سے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا کا دورہ کریں گے SamaaTV
وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر سے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلا عالمی فورم منعقد ہورہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی طرف سے 40 سال سے زائد عرصہ تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر اس کی فراخدلی اور مہمان نوازی کا اعتراف ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 18 سے 20 دسمبر تک کوالالمپور سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس پاکستان کو عالم اسلام کو در پیش مسائل خصوصاً نظم و نسق، ترقی، دہشت گردی اور اسلام مخالف منفی پراپیگنڈے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ان مسائل کا حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سربراہ اجلاس سے پاکستان کو شریک ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کا بھی موقع ملے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف رواں ماہ 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کردے گا، حفیظ شیخ - ایکسپریس اردو15 ماہ بعد معیشت مستحکم ہورہی ہے بین الاقوامی ادارے معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں، مشیر خزانہ
مزید پڑھ »
رواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسماررواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار Israel Demolished 165PalestinianHomes Jerusalem
مزید پڑھ »
رواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار کئے گئے۔رواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار کئے گئے۔ Jerusalem Palestine Palestinian Homes Demolished IsraeliCrimes IsraeliTerrorism OccupiedPalestine Palestine_UN UN OIC_OCI RTErdogan realDonaldTrump netanyahu IDF
مزید پڑھ »
رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے،جرمن نشریاتی ادارہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمن نشریاتی ادارے نے کہاکہ رواں مالی سال کے آخر تک
مزید پڑھ »
جاپان اور جنوبی کوریا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کریں گےجاپان اور جنوبی کوریا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے Japan SouthKorea TradeTalks December16
مزید پڑھ »