اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فارنزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فارنزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور تین ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر،گیس چوری اورناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ...
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک ماہ میں سرپلس بجلی کوکھپانے کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیارکرنےکا پلان پیش کرنے، دو ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں ای روزگار سینٹرز کا قیام۔۔۔ کیا واقعی پے پال پاکستان آگیا؟ ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرارحکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
مزید پڑھ »
خسارے میں ڈوبے اداروں کی نجکاری اور اضافی ادارے ختم کیے جائیں، وزیراعظموزیراعظم کی توانائی اور گیس سیکٹرز کی اسمارٹ میٹرنگ پر منتقلی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
رمضان المبارک میں عوام کو گھی مزید سستا ملے گاوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
اٹلی کی وزیراعظم کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرلاٹلی کی وزیراعظم کی جانب سے 1 لاکھ یورو ہرجانہ مانگا گیا ہے اور اس حوالے سے وہ 2 جولائی کو عدالت میں پیش ہو کر گواہی بھی دیں گی۔
مزید پڑھ »
پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچراڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ، پاکستان کی ایک بار پھر مخالفتنیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی ایک بارپھر مخالفت کردی۔
مزید پڑھ »