پاکستان کیلئے نیا فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات کی: فوٹو/ وزیراعظم ہاؤس
نیو یارک: عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی، پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔
کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے آئی ایم ایف نے 2 روز قبل ایم ڈی کرسٹلینا جورجیوا کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا: ذرائعآئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا، پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے: ذرائع وزارت خزانہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے: وزیراعظمہم نے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور مشکل ہے مگر ناممکن نہیں: شہباز شریف کی کابینہ اجلاس میں گفتگو
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیںقرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا: ذرائع
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دیآئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا، ایگزیکٹیو بورڈ کی 1.1 ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری
مزید پڑھ »
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکارایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی منظوری ملے گی، وزیر خزانہ
مزید پڑھ »
حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکانپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کیلیے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »
دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف قرض کی فراہمی پر رضامند ہوگیا، وزیر خزانہآئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، وفاقی وزير خزانہ محمد اورنگزيب
مزید پڑھ »