وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک جوان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک SamaaTV
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 1 hour agoپاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نائیک عادل شہزاد بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جن کے قبضے سے ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عادل شہزاد شہید ہوگئے، ان کا تعلق مانسہرہ کے علاقے کررژ گاؤں سے تھا، 32 سالہ عادل نے پسماندگان میں بیوی اور بیٹا چھوڑے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ جب کہ آپریشن میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے 3 ہزار خاصہ دار پولیس میں ضم - ایکسپریس اردوضم اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید - ایکسپریس اردودتہ خیل کے8کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلوم6ات ملنے پر کارروائی کی گئی، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث عبدالماجد کو پھانسی دیدی گئیڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث ایک سابق فوجی کیپٹن عبدالماجد کو سزا سنائے جانے کے 25؍ سال کے بعد پھانسی دیدی
مزید پڑھ »
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 93 نئے کیسزوزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں اب تک 389 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
اٹلی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات میں نمایاں کامیابی - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
ہوا میں کورونا کے قطرے 13 فٹ کے فاصلے سے بھی سفر کرسکتے ہیں: نئی تحقیقہوا میں کورونا کے قطرے 13 فٹ کے فاصلے سے بھی سفر کرسکتے ہیں: نئی تحقیق CoronavirusOutbreak CoronavirusPandemic NewResearch Scientists WhoScored XHNews
مزید پڑھ »