وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک روکنے کی ضرورت پر بھی زور
وزیراعظم کی یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہوزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں محمد شہباز شریف نے فلسطین میں جاری کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے سخت احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ’’مستقبل کی سربراہی‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتائج سے ترقی پذیر ممالک کو اسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز SDGs اور موسمیاتی اہداف کے نفاذ کے لیے مالیاتی خلا اور نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔ وزیراعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی شدید مذمت کی اور فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سال 2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کڑا احتسابی نظام ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے، کوئی بھی فرد بالاتر نہیں ہو سکتا: کورکمانڈرز کانفرنساحتساب میں کسی قسم کی جانبداری، استثنیٰ کی گنجائش نہیں ہوتی، پاک فوج غیرمتزلزل عزم سے مضبوط، کڑے احتساب سے اپنی اقدارکی پاسداری کرتی ہے: کورکمانڈرز کانفرنس
مزید پڑھ »
روس یوکرین سے جنگ نہیں جیت سکے گا: امریکی صدر جوبائیڈنبرطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاوس آکر امریکا کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
چیनी وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کیصوبے کے اہم افسران اور چیریس ڈیپٹی سیکریٹری پارلیمانی، پولیس ایکسیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور ایکسینجی پولیس ایڈیمی نائب صدر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
مزید پڑھ »
گوگل کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کا فیصلہگوگل کے ایشیاء پیسیفک ریجن کے صدر جناب اسکاٹ بیومونٹ کی قیادت میں گوگل کے 4 رکنی وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ »
لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیادھماکاخیز موادپیجرز کے لبنان پہنچنے سے پہلے ان میں رکھاگیاتھا، لبنانی یو این مشن
مزید پڑھ »
غزہ کی صورت حال خوفناک ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انتونیو گوتریس کا خطاب
مزید پڑھ »