PMImranKhan Malaysia
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ عمران خان وزیراعظم مہاتیر محمد اور دیگر سے ملاقات اور اہم ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورہ ملائیشیا پرآج روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ وزیراعظم ملائیشیا جانے کے لئے بھارت کے بجائے چینی فضائی حدود استعمال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اراکین سمیت ایک اعلی سطح کا وفد بھی جائے گا۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ دورہ ملائیشیا کے دوران اہم ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیراہتمام ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے۔ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گےاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ک
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کل( پیر) کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گےاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان پیر کو ملائیشیا روانہ ہونگےوزیراعظم عمران خان پیر کو ملائیشیا روانہ ہونگے پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا، بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے چینی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »