محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی۔ ذرائع نے بتیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی رات بھر ایک ہی رٹ، میرے شوہر ندال کو بلوا دو !عمران خان کا چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کو خط، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہوزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش پر پی ٹی آئی کا جواب سامنے آگیاآزاد کشمیر حکومت کا عوام کے مفت علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ’پنجاب نہیں سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلیں‘شرجیل میمن نے مریم نواز کے دعوے کی تصحیح...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس کے اہم ممبر سے ملاقات کیفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس دوران افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھ »
وزیرداخلہ کی امریکی رکن کانگریس سےملاقات، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے آگاہ کردیامحسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
وزیرداخلہ کی امریکی تجاروں کو کان کنی، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوتمحسن نقوی نے واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ »
قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر داخلہقانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو
مزید پڑھ »
وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی کانگریس مین سے ملاقات کیوزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی دو کانگریس مینوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-امریکی تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر محسن نقوی کا ردعملجنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔
مزید پڑھ »