وزیراعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PK8303 PMImranKhan
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوزیرہوابازی غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی ، جس میں غلام سرور نے ویراعظم عمران خان کوکراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔
ملاقات کے دوران غلام سرور خان نےطیارہ حادثےکی وجوہات سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کردیا، جس کے بعد کراچی طیارہ حادثے پر رپورٹ آج قومی اسمبلی میں بھی پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان اورائیرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا اور کہا کپتان نے پروسیجر پر عمل درآمد نہیں کیا تھا، کپتان ضرورت سے زیادہ پراعتماد تھا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ایئرٹریفک کنٹرولر بھی واقعے کے ذمہ دارہیں ، جب انجن رن وے سےٹکرائے تھے تو اسی وقت طیارے کو روکنا چاہیے تھا، اپروچ ٹاور نے کنٹرول ٹاورکو سوئچ اوور نہیں دیاتھا اور فریکوینسی اپنے پاس رکھی تھی۔ واضح رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طیارہ حادثے کی رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کی جائے گی -اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ کل وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا تھا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کو …
مزید پڑھ »
کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گیاسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہو گئی جسے آج وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا، قبل ازیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے
مزید پڑھ »
کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرور کو پیشاسلام آباد : ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ نے کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرورکوپیش کردی
مزید پڑھ »