اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل، رجسٹریشن اور کام کرنے کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔ عثمان ڈار نے رجسڑیشن
کے مرحلے اور تازہ اعداد و شمار سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔
وزیراعظم ٹائیگر فورس میں خواتین کی بھی بھرپور شرکت جاری ہے۔ ملک بھر سے ساڑھے 6 ہزار خواتین نے خود کو رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔ چیف سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور عوامی نمائندے بھی براہ راست معاونت کریں گے، جبکہ وفاقی حکومت صوبوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی جانب سے زبردست رسپانس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں سے اسی قسم کے جذبے کی امید تھی۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے مختصر وقت میں بہترین کام کرنے پر معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے قومی جذبے کے تحت فورس کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے: عثمان ڈارحزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے: عثمان ڈار Islamabad UdarOfficial Opposition Support Govt Efforts Against Coronavirus pmln_org PTIofficial CoronaVirusPakistan PakistanFightCoronavirus pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
موجودہ صورتحال میں عوام کو ہر پہلو سے باخبر رکھا جائے، وزیراعظم - ایکسپریس اردوعوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری، وزیراعظم کی ایکسپورٹرز کا مال نہ روکنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
وطن واپسی کیلئے شمعون عباسی کی وزیراعظم سے اپیلسماء ڈیجیٹل کے رپورٹر QaisarCamran سے گفتگو میں اداکار shamoonAbbasi نے بتایا کہ وہ اس وقت تھائی لینڈ کے شہر کنچھنا بوری میں موجود ہیں، حکومت ہماری وطن واپسی میں مدد کرے CoronavirusOutbreak SamaaTV
مزید پڑھ »
موجودہ وسائل سے ہم کرونا پر قابو پا لیں گے، وزیراعظمموجودہ وسائل سے ہم کرونا پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم CoronaVirusPakistan SamaaTV
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم، محدو وسائل سے قابو پالیں گے: وزیراعظم
مزید پڑھ »