اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہے، محدو وسائل سے قابو پالیں گے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام کے ذریعے پیسے پہنچائیں گے، کاروباری طبقے کو سپورٹ کیے بغیر
پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کمزور طبقے کو کورونا وائرس کے اثرات سے زیادہ خطرہ ہے، لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔ انہوں نے کہا کمزور طبقے کو کورونا وائرس سے معاشی خطرات ہیں، کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مزدور طبقہ، دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی ترجیح ہے صنعت کو فروغ دیا جائے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، تقریبات اور اجتماعات سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا سے پوری دنیا مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا لسٹ تیار کی ہے کونسی انڈسٹری سے کورونا پھیلاؤ کا خطرہ نہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری اور سڑکیں بننے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ نہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل پیکج کا اعلان کروں گا۔
اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا 200 ارب روپے کی گندم خریدی جا رہی ہے، 100 ارب روپے ریفنڈ کیے جا رہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ میں ادا کیے جاسکیں گے، بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین میں پھیلے کورونا اور پاکستان میں موجود کورونا کے مختلف ہونے کا انکشاف - ایکسپریس اردوپاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ رپورٹ تیار، مرض کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین 2042، پنجاب میں تعداد 700 سے زیادہ - BBC Urduپاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 2042 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 26 لوگ اس وبا میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کی تشخیص، علاج اور ویکیسن کی تیاری میں اہم پیش رفتواضح رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی لیب ملک کی اولین لیب ہے جہاں کرونا وائرس کےلیے پی سی آر ٹیسٹ متعارف کرایا گیا، ڈاؤ یونیورسٹی کی جدید آلات سے آراستہ بی ایس ایل تھری وائرولوجی لیب کو استعمال کرتے ہوئے وائرس کے نمونے اس کا آر این اے علیحدہ کیا گیا اور پی سی آر کے ذریعے وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا گیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال،سندھ میں مجموعی تعداد7ہوگئیکراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا،جس کے بعد سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
ترکی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیاانقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح برادر اسلامی ملک ترکی میں بھی کورونا وائرس نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے
مزید پڑھ »