وزیراعظم کو اشرف غنی کا فون، افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بات چیت
افغان صدر نے وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ دوران گفتگو کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے افغانستان میں کورونا کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغان حکومت کورونا وبا پر جلد قابو پا لے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزگار محفوظ بنانے اور معاشی سرگرمیوں کے جاری رہنے پر توجہ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ امن عمل میں تیزی سے امریکا، طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی۔ افغان دھڑوں کے درمیان گفتگو کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
مزید پڑھ »
اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہمقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے خلاف احتجاج میں
مزید پڑھ »
ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »