اسلام آباد: وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان پہلے ذہنوں میں، بعد میں زمین پر آئے گا، ملکی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمر
اسلام آباد: وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان پہلے ذہنوں میں، بعد میں زمین پر آئے گا، ملکی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 35 سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا، پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں، آلودگی ایک خاموش قاتل ہے، ہم سمجھتے تھے دلی آلودہ ترین شہر ہے، لاہور کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا، آلودگی کی وجہ سے لاہور میں سانس لینا مشکل ہے،لاہور دنیا کا دوسرا یا تیسرا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا گزشتہ 10 سال میں لاہور سے 70 فیصد درخت کاٹے گئے، لاہور میں آلودگی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا قبلہ درست کرنا ہے، بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ بھی اس نظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، مل کر نیا پاکستان بنے گا، نیا پاکستان پہلے ذہنوں پھر زمین پر آئے گا، انسان کو سب سے زیادہ نقصان لالچ سے ہوتا ہے، خوشی ہے لوگ ٹیکس دے رہے ہیں، حکومت کے پاس پیسہ آ رہا ہے۔
اس سے پہلے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے 23 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دیاسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے 23افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دیدی
مزید پڑھ »
عاصمہ شیرازی نے نوازشریف کے بارے میں عمران خان کا بیان مضحکہ خیز قراردے دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے بارے میں عمران خان کے بیان کو عاصمہ شیرازی
مزید پڑھ »
عمران خان وہ شخص تھے جنہوں نے پہلی بار نیوٹرل امپائر کی تجویزدی اور دنیانے ...' عمران خان وہ شخص تھے جنہوں نے پہلی بار نیوٹرل امپائر کی تجویزدی اور دنیانے اسے تسلیم کیا لیکن بطور وزیر اعظم ہمیشہ یوٹرن کا دفاع کیا، وہ اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاست میں ۔ ۔ ۔ ' سینئر صحافی نے دل کی بات کہہ دی
مزید پڑھ »