وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو سخت موسم سےمحفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی سے بچاؤ کے لیےعارضی پناہ گاہوں کا قیام جلدعمل میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں مستقل نہیں وہاں عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں، بےگھرافراد کوسخت موسم سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عارضی پناہ گاہیں قائم کر کے رپورٹ بھجوائی جائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شدید سردی کی لہر، وزیراعظم کی عارضی پناہ گاہوں کا فوری بندوبست یقینی بنانے کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھ »
حکومت نے ایوانوں کی موجودگی میں نیب کے پر کاٹنے کی کوشش کی: سراج الحقلاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کا نظام پندرہ ماہ سے مذاق بن کر رہ گیا، آنے والے دن معاشی لحاظ سے مزید سخت ہونگے، ملک میں مصنوعی مہنگائی اور مصنوعی حکومت ہے۔
مزید پڑھ »
عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
مزید پڑھ »
انگلش پریمئر لیگ: لیورپول اور مانچسٹریونائٹیڈ کی شاندار فتح، حریف بے بسلیسسٹر: انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول نے لیسٹر سٹی کو 4-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، جبکہ مانچسٹریونائٹیڈ نے نیو کاسل کو باآسانی زیر کردیا۔
مزید پڑھ »