اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ نے انھیں تاجروں کے لئے حکومت کے اقتصادی پیکج سے متعلق بتایا۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی بنی گالہ سیکرٹریٹ میں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور ملکی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال میں معاشی اعدادو شمار اور مختلف پیکجز پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو حکومت کی جانب سے کاروباری کمیونٹی،ایس ایم ایز اور عوام کو دی جانے والی مراعات اور ریلیف پیکجز سے متعلق عمل درآمد پر بھی بتایا گیا جبکہ احساس کیشن ٹرانسفر پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مشیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو تاجروں کے لئے حکومت کے اقتصادی پیکج سے متعلق بھی بتایا۔ پیکج میں موجودہ قرضوں کی موخر ادائیگی اور آسان شرائط پر نئے قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے متعلق پیغاماسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائیگر فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طبی شعبے سے …
مزید پڑھ »
کورونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم کا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ
مزید پڑھ »
کورونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، منظوری بھی دیدیاسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے 10 وفاقی
مزید پڑھ »
کووڈ 19 سے دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ سے متجاوز - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکی ریاست نیویارک میں کورونا سے 100 سے زائد پاکستانی ہلاک - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 2000 سے زائد امواتسپر پاور سمجھے جانے والے امریکا میں حالات قابو سے باہر۔۔۔ کورونا کیسز کی تعداد کتنے لاکھ تک پہنچ گئی۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates usaCoronavirus
مزید پڑھ »