وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے، کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب ہے، شہر کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم جمعے کو ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا، وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو بھی سراہا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کروناوائرس کی ’جائے پیدائش ‘سے اب تک کی سب سے اچھی خبرآگئیبیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس کی جائے پیدائش چین کے صوبہ ہوبئی سے دسمبر دوہزار
مزید پڑھ »
’لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دیں تاکہ آسانی سے زندگی گزار سکوں‘پشاور میں ایک بائیس سالہ لڑکی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے انھیں جنس تبدیل کرنے یعنی لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ آزادی سے اپنی زندگی اپنی پسند سے گزار سکے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت، لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایتغیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے برطانیہ میں مہلک وبا کا شکار ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1لاکھ10ہزار سے بڑھ گئی:ڈبلیو ایچ اودنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1لاکھ10ہزار سے بڑھ گئی:ڈبلیو ایچ او ChinaCoronaVirus CoronaVirusUpdate WHO CoronavirusOutbreak CoronaVictims DeathtollRaised
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 119 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 298کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 119 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 298 Corona CoronaVirusUpdates USA Covid19USA Patients Deaths China InfectedCountries DeadlyVirus DeathTolls WHO realDonaldTrump StateDept UN MFA_China Iran Italy
مزید پڑھ »