وسعت اللہ خان کی تحریر: پاکستان کے غدار محبِ وطن

پاکستان خبریں خبریں

وسعت اللہ خان کی تحریر: پاکستان کے غدار محبِ وطن
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 59%

تحریکِ انصاف کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کو ’فتنے‘ کا تشفی بخش حل سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی نظر میں وہ فتنہ نہیں بلکہ ایک جائز سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ کا تو خیر سمجھ میں آتا ہے مگر پیپلز پارٹی بھی 56 برس میں بیسیوں سیاسی زخم کھانے کے باوجود اگر کچھ سیکھی تو یہ...

’ان میں سے کچھ وہ ہیں جو دیارِ غیر میں ملکی سلامتی کے خلاف منصوبے بیان رہے ہیں اور بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ کچھ وہ ہیں جو بیرونِ ملک جا کر اپنے ہی ملک کے خلاف زہر اگلنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ وہ نظریہ پاکستان اور نفاذ اسلام کا نعوذ باللہ مذاق اڑاتے ہیں۔‘

عوامی لیگ کی کہانی زیادہ دلچسپ ہے۔ 1968 میں شیخ مجیب الرحمان سمیت عوامی لیگ کی قیادت کو ایوب حکومت نے انڈین ایجنٹ قرار دے کر اگر تلہ سازش کیس ٹریبونل قائم کیا۔ پھر اچانک غداری کا ٹیگ ہٹا لیا گیا۔ 1970 کے الیکشن میں عوامی لیگ کو حصہ لینے کی اجازت ملی۔ عوامی لیگ نے مشرقی پاکستان میں سوائے دو کے تمام نشستیں جیت لیں۔

کیمونسٹ پارٹی پہلی سیاسی جماعت تھی جسے 1954 میں کالعدم قرار دیا گیا۔ فردِ جرم یہ تھی کہ اس نے فوج کے کچھ افسروں سے مل کر شہید وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کی حکومت برطرف کرنے کی سازش رچائی تھی۔ یہ تاریخ میں پنڈی سازش کیس کے نام سے محفوظ ہے۔ ولی خان کے والد خان عبدالغفار خِان ملک بننے کے بعد کے ابتدائی غداروں میں سرِفہرست تھے۔ ان کے بیٹے بھی ’مشکوک پاکستانی‘ قرار پائے۔ آج پشاور کا ایئرپورٹ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے اور مردان میں خان عبدالولی خان یونیورسٹی قائم ہے۔

عمران خان بطور ’مسٹر کلین‘ بادشاہ گروں کے ’بلیو آئیڈ بوائے‘ قرار پائے مگر جب ان کے قلمی پودے نے اپنی جڑیں خود پکڑ لیں، خود کو واقعی وزیرِ اعظم سمجھنا شروع کر دیا اور ’نظام شمسی‘ کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کی تو لامحالہ ملکی سالمیت کی دشمنی، اداروں اور عوام کو بغاوت پر اکسانے اور لاقانونیت کو ہوا دینے کے الزامات میں طرح طرح سے جکڑے گئے۔ اب ان کی جماعت کو ہی کالعدم قرار دینے کی کوشش کو ’فتنے‘ کا تشفی بخش حل سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی نظر میں وہ فتنہ نہیں بلکہ ایک جائز سیاسی پارٹی...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایک گھبرائی ریاست کی گدھا پچیسی: وسعت اللہ خان کی تحریرایک گھبرائی ریاست کی گدھا پچیسی: وسعت اللہ خان کی تحریرجب سے ہم نے ہوش سنبھالا ریاست کا طیارہ بھی ایسی ہی حالت میں ہے۔ انجن کبھی آن ہوتا ہے کبھی آف مگر طیارہ ہل نہیں رہا۔ ۔کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ٹائروں کے بجائے اینٹوں پر کھڑا ہو۔ پر تاثر مسلسل یہ دیا جا رہا ہے کہ بس تھوڑی دیر میں ہی ہم ٹیک آف کرنے والے...
مزید پڑھ »

وسعت اللہ خان کی تحریر: ’عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں‘وسعت اللہ خان کی تحریر: ’عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں‘باقی دنیا میں جمہوریت نمبرز گیم سمجھی جاتی ہے۔ یعنی جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اسے حکومت سازی اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مگر ہمارے ہاں جس نے نمبرز گیم کے سراب سے دھوکہ کھایا وہ بے موت مارا گیا۔
مزید پڑھ »

وسعت اللہ خان کی تحریر: ایک ہی مریض پر ریاست اور کتنے آپریشن کرے گی؟وسعت اللہ خان کی تحریر: ایک ہی مریض پر ریاست اور کتنے آپریشن کرے گی؟جہاں تک 10 برس پہلے منظور ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کا معاملہ ہے تو اس پر پورا چھوڑ چوتھائی عمل بھی نہ ہو سکا۔ حالانکہ اسے دو برس پہلے اپ ڈیٹ بھی کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی عملی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کا عملی...
مزید پڑھ »

پاکستان دہشت گردی کے ثبوت ہمیں دے؛ حملہ کیا تو یہ جارحیت تصور ہوگا، طالبانپاکستان دہشت گردی کے ثبوت ہمیں دے؛ حملہ کیا تو یہ جارحیت تصور ہوگا، طالبانپاکستان میں بے امنی کی ذمہ داری افغانستان پر عائد نہیں کی جاسکتی، ذبیح اللہ مجاہد
مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارات میں حسینہ حکومت کیخلاف احتجاج کرنے پر بنگلادیشی تارکین وطن گرفتارمتحدہ عرب امارات میں حسینہ حکومت کیخلاف احتجاج کرنے پر بنگلادیشی تارکین وطن گرفتارمتحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کے بعد بنگلادیشی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے، اس حوالے سے ان کا شمار تیسری بڑی قوم میں ہوتا ہے
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظورپی ٹی آئی کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظورجرگے میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کی قرارداد بھی منظور
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 11:58:05