وفاقی کابینہ کا اجلاس: نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری

سیاست خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس: نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری
WELFAREGOVERNMENTPOLITICS
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 53%
  • Publisher: 53%

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزارت صحت اور وفاقی وزارت داخلہ کو پارا چنار میں ادویات کی قلت کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے اور اس حوالے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے کوڈ آف

کریمنل پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔ اس ترمیمی بل میں ایف آئی آر درج کرنے کے نظام کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لئے پولیس افسر جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات اور فرانزک طریقہ کار کا استعمال کر سکے گا۔ ترمیمات کے تحت گواہان کے آڈیو -وڈیو بیانات ریکارڈ کروائے جا سکیں گے۔ مزید برآں ترمیمی بل میں تفتیش کے دوران پراسیکیوٹر کے کردار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے شقیں شامل کی گئی ہیں۔ پراسیکیوٹر، پولیس رپورٹ میں کسی بھی کمی و نقص کی نشاندہی کر سکے گا۔ ترمیمات کے تحت خواتین، بارہ سال سے کم اور 70 سال سے زائد مرد ، جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار افراد اپنی سہولت کی جگہ پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔ ترامیم کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ سے جوابدہی ہو گی۔ مزید برآں اپیلیٹ کورٹ کسی بھی اپیل پر 6 ماہ سے ایک سال کے اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی۔ علاوہ ازیں پولیس تفتیش میں بے گناہی اور ڈسچارج رپورٹ کی تیاری کی صورت میں ملزم ضمانت کا حق دار ہو گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

WELFARE GOVERNMENT POLITICS ISLAMABAD NICAH CRIMINAL PROCEDURE PUNISHMENT REFORMS

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹچیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹآئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان
مزید پڑھ »

اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلیاقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلیجنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور، قرارداد میں اسرائیل سے انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھ »

گورنر راج کے نفاذ کے لئے حکومتی ذرائع کا بتاناگورنر راج کے نفاذ کے لئے حکومتی ذرائع کا بتاناحکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی ہے۔
مزید پڑھ »

وفاقی کابینہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی بنانے کی منظوری دے دیوفاقی کابینہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی بنانے کی منظوری دے دیوفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری بھی دے دی
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیاوزیراعظم نے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیاوزیراعظم کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں وزرا اور اعلیٰ افسران نے فسادات کی تحقیقات کے لیے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »

ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہمایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہمقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 02:18:21