جی ہاں واقعی جاپان میں ایک کمپنی نے متعدد بلیوں کو ملازمت پر رکھا ہوا ہے۔
ویسے تو دفاتر میں کسی بلی کا ہونا حیران کن نہیں ہوتا مگر انہیں کمپنی کا ملازم بنا لینا ضرور دنگ کر دیتا ہے۔10 بلیاں اس کمپنی کے لیے کام کر رہی ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر کل وقتی ملازم ہیں اور کمپنی نے دفتر کی تزئین نو اس طرح کی ہے کہ بلیوں کو وہاں رہنے میں مسائل کا سامنا نہ ہو۔2020 میں یہ کمپنی ایک 4 منزلہ دفتر میں منتقل ہوئی تو وہ اپنے اہم ترین ملازمین کو بھولی نہیں۔بلیوں کے لیے 12 ٹوائلٹس اور دیگر چیزوں کو نصب کیا گیا جبکہ دیواروں پر ایسا پینٹ کیا گیا جو بلیوں کے پنجے مارنے سے خراب نہ ہو۔فیٹوبا نامی بلی چیئر کیٹ ہے جس کی عمر 20 سال ہے اور کمپنی کا سب سے اعلیٰ عہدہ اس کے پاس ہے، یہاں تک سب انسان بھی اس کے ماتحت...
وہاں کام کرنے والی 8 بلیاں تو ہر وقت دفتر میں موجود ہوتی ہیں جبکہ باقی 2 ایک ملازم کے گھر میں قیام پذیر ہیں۔ وہاں کام کرنے والے افراد یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بلیاں ان کے کاموں میں مداخت کرتی ہیں مگر وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، کیونکہ اس سے انہیں وقفہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلیاں لوگوں کے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں، جس کے جواب میں وہ بلیوں کی صفائی اور خوراک کا خیال رکھتے ہیں۔اگر بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کریں تو انہیں پوری دولت خرچ کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پالتو بلیاں اپنے ساتھی جانوروں کی موت پر سوگ مناتی ہیں، تحقیقکسی ایک گھر میں دیگر پالتو جانوروں کے ساتھ رہنے والی بلیاں ان کی موت پر غم کا اظہار مختلف شکلوں میں کرتی ہیں۔
مزید پڑھ »
وہ منفرد ائیرپورٹ جہاں طیارے ایک شاہراہ سے گزرتے ہیںجبرالٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے اس جزیرے کی مصروف ترین شاہراہ ونسٹن چرچل ایونیو پر سے گزرتا ہے۔
مزید پڑھ »
عجیب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقیدنہیں پتا لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں، ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
اگست میں پیدا ہونیوالوں میں کیا خصوصیات پائی جاتی ہیں؟ دلچسپ معلومات جانیںیہ افراد اپنی غلطیوں سے لازمی سیکھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان افراد کے متعدد کام ٹھیک ہوتے ہیں، اس کے علاوہ یہ لوگ وفادار دوست بھی ہوتے ہیں
مزید پڑھ »
چیئرمین پی سی بی نے قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کے ڈیزائن کی منظوری دیدیچیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں جس دوران وہ انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس گئے
مزید پڑھ »
دوپہر کو 20 منٹ کی نیند سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟مختصر قیلولے سے متعدد دماغی افعال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مزید پڑھ »