گزشتہ روز پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا
، سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار انہیں گاڑی میں بٹھاکر لے جاتے دیکھے جاسکتے ہیں، اسی دوران ایمان والدہ کی ہمت بڑھاتے ہوئے انہیں واضح کررہی ہیں کہ وہ انہیں باہر نکال لیں گی۔
گرفتاری کے بعد ایمان مزاری کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس دوران ان کے گھر میں موجود خواتین انہیں چپ کرواتی رہیں۔شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں جہاں متعدد ٹوئٹس سامنے آئیں وہیں ان کی مخالفت میں بھی کئی پوسٹ سامنے آئی ہیں۔ رضا دھاریجو پی پی پی نامی سوشل میڈیا صارف نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بویا وہ کاٹنا تو پڑے گا۔
ایمان مزاری نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارف سے سوال کیا کہ میری ماں نے کیا بویا ہے؟ وہ باہر بھی نہیں نکلیں، میری ماں نے کوئی جرم نہیں کیا جو انہیں ایک کے بعد دوسرے کیس میں اٹھایا جارہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکماسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
مزید پڑھ »
شیریں مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات جانیے: PTIOfficial ShireenMazari DailyJang
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیاپنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا
مزید پڑھ »
تھانے گئی تو والدہ شیریں مزاری کی چیخ و پکار سنی، ایمان مزاریتھانے گئی تو والدہ شیریں مزاری کی چیخ و پکار سنی، ایمان مزاری ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »