فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک چھوٹا قدم ہے، شرجیل میمن
مختلف ایسوسی ایشنوں کے ٹرانسپورٹرز نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور انہیں ملکر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹرانسپورٹ وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ خان محسود، ملک یاسین نیازی، جان عالم محسود، حاجی عمردراز باجوڑی، عبدالحمد بنگش، حاجی طور خان، سردار سلامت، کفیل خان شامل تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکاء کو حکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے انہیں آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے، یہ ضروری ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز، بشمول دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیاں، اپنے گاڑیوں کو سندھ میں رجسٹر کرائیں اور ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمارشہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے کہا ہے کہ روزانہ ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں ماہ کے اندر ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »
کراچی میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندیسندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد نذر آتش کیے گئے ٹرالوں پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتارکراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شہر 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظر نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئے تو پھر وہ چلنے کے قابل نہیں رہنا چاہیے۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دن کے اوقات میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریبا 7 گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظر نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئے تو پھر وہ چلنے کے قابل نہیں رہنا چاہیے۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دن کے اوقات میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریبا 7 گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔
مزید پڑھ »
نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار بھارت میں نفرت انگیزی کو ہوا دینے لگی2024 میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کے واقعات میں 74 فیصد تک اضافہ ہوا،
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دیشہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »