ٹرمپ کے خلاف عائد فرد جرم کے مطابق امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کو مبینہ طور پر شاور روم اور بیڈروم میں رکھا گیا۔۔۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ جب مسٹر ٹرمپ نے صدرات کا عہدہ چھوڑا تو وہ تقریباً 300 کلاسیفائیڈ یعنی رازدارانہ فائلیں پام بیچ میں واقع اپنے ساحلی گھر مار-اے-لاگو لے گئے، جو کہ ایک وسیع پرائیویٹ ممبرز کلب بھی ہے۔ اس کیس میں مسٹر ٹرمپ کی عدالت میں پہلی پیشی منگل کو فلوریڈا کے شہر میامی میں ہوگی اور یہ ان کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر ہو گی۔
ایک آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے مبینہ طور پر کہا 'بطور صدر میں اسے ڈی کلاسیفائی کر سکتا تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ اب میں ایسا نہیں کر سکتا لیکن یہ اب بھی ایک راز ہے۔' انھوں نے واشنگٹن میں ایک مختصر بیان میں کہا: 'ہمارے پاس اس ملک میں ایک ہی طرح کے قوانین ہیں اور وہ سب پر لاگو ہوتے ہیں۔'
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائدڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے، وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزاماتسابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، انچاس صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔ DailyJang
مزید پڑھ »
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائدواشنگٹن : (دنیانیوز ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی۔
مزید پڑھ »