دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
ٹرمپ کا سعودی ولی عہد سے فون پر رابطہ، سرمایہ کاری 600 ارب ڈالرتک لے جانے کی خواہش کا اظہارامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اورمزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس میں دونوں ممالک نے 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ 2017 میں سعودی عرب میں ٹرمپ کا شاندار استقبال ہوا تھا اور انہیں سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز عبدالعزیز السعود سے نوازا گیا تھا۔افغانستان کے صوبے تخار میں چینی شہری کا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مائیکروسافٹ کا بھارت میں اے آئی، کلاؤڈ پر3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلانبھارت میں مائیکروسافٹ کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ہیں اور 2030 تک ایک کروڑ شہریوں کو ماہر بنانے کامنصوبہ ہے، سربراہ
مزید پڑھ »
بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہجنوری سے نومبر 2024 کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2.05 ارب ڈالر رہا جس میں 11.58 فیصد اضافہ ہے۔
مزید پڑھ »
یورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر کارپوریشن کو 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کییورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو پانی اور توانائی کے منصوبوں میں 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ یورپی بینک کا ایک اعلیٰ سطحی مشن فروری 2025 میں واٹر کارپوریشن کا دورہ کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے کا جائزہ لے گا۔ یہ منصوبہ پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی تعمیر، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی کے ضیاع کو کم کرنے پر مرکوز ہوگا۔
مزید پڑھ »
ایپل آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرانے کیلئے تیارایپل کی جانب سے نئے کم قیمت آئی فون ایس کو آئی فون 16 ای کے نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
یوٹیوب کیریئر چھوڑنے والی بھارتی یوٹیوبر نے 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری میں 0 روپے کی واپسی کا اعلان کیابھارتی یوٹیوبر نالنی جوناگڑھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد کوئی آمدنی نہ ملنے پر یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
چین تبت میں دنیا کا پہلا سپر ڈیم تعمیر کرنے کیلئے تیاراس ڈیم کی تعمیر پر 137 ارب ڈالرز خرچ ہونے کا امکان ہے اور یہ زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ ثابت ہوگا۔
مزید پڑھ »