ٹرمپ نیویارک کو قرنطینہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ARYNewsUrdu CoronavirusUpdates
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ نیویارک کو کوارنٹین کرنا ضروری نہیں ہوگا، شہر کے لیے زیادہ سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان تب سامنے آیا جب نیویارک کے گورنر نے کہا کہ شہر کو قرنطینہ کرنے کا خیال احمقانہ ہوگا، ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شہر کو قرنطینہ کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرونا وائرس ٹاسک فورس کی تجویز پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیویارک پر قرنطینہ کی صورت حال نافذ کی جا سکتی ہے، نیو جرسی اور کنکٹی کٹ کے بعض حصوں کو بھی قرنطینہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں 52 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، پورے امریکا میں کووِڈ نائنٹین کے جتنے کیسز ہیں، ان میں سے آدھے کیسز کا تعلق نیویارک سے ہے۔ ٹرمپ نے اب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو نیویارک پر سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ادھر دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست آ چکا ہے، امریکا میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 12 ہزار 200 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 123,750 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 2,227 ہو چکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا وائرس: متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا، ٹرمپ کا اعلانکرونا وائرس: متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا، ٹرمپ کا اعلان CoronaVirus US DonaldTrump InfectiousDisease Country DeadlyVirus SpreadRapidly People Killed DonaldJTrumpJr
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تشخیص، صدر ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات چیت - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 531,708 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 24 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ 85 ہزار سے زائد مصدقہ متاثرین کے ساتھ چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے تاہم برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: ٹرمپ نے 22 کھرب ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکج پر دستخط کردیے - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: ٹرمپ نے 22 کھرب ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکج پر دستخط کردیے - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس، امریکہ نے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیاواشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ مجموعی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ
مزید پڑھ »