ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے: ایف بی آئی
گزشتہ شب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوور کی 2022 میں لی گئی ہائی اسکول کی تصویر— فوٹو: امریکی میڈیا امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکرٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے ایک"بلند مقام" سے متعدد گولیاں چلائیں، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر عمارت کی چھت پر تھا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ ووٹر ریکارڈ کے مطابق حملہ آور تھامس میتھیو کروکس رجسٹرڈ ری پبلکن تھا اور وہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کرتا۔حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے چند لمحوں بعد ہی سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو منظرعام پر آگئیحملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے چند لمحوں بعد ہی سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، سابق صدر زخمی، مبینہ حملہ آور ہلاکصدر جو بائیڈن، جو اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر میں ہیں انہیں اس واقعہ کی ابتدائی بریفنگ دے دی گئی ہے
مزید پڑھ »
والد امریکا کو بچانےکی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ جونیئر کا بیانسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے زخمی والد کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی وجہ سامنے آگئی، مبینہ شوٹر کا ویڈیو بیانڈونلڈ ٹرمپ آج پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے مبینہ شوٹر نے حملے کی وجہ سوشل میڈیا پر بیان کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کے دوران...
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئیڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے میں ملوث شوٹر کی شناخت ہوگئیحملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی
مزید پڑھ »