امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو اتنی بڑی دھمکی کیوں دیدی۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates Trump
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی مالی معاونت میں کمی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں۔’ دنیا بھر کے ممالک میں عالمی ادارہ صحت کی سب سے زیادہ مالی امداد امریکا کرتا ہے تاہم “سب سے پہلے امریکا” کا نعرہ لگانے والے ٹرمپ ڈبلیو ایچ او سے قبل کئی دیگر عالمی تنظیموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈبلیو ایچ او کی کتنی فنڈنگ روکی جائے گی تاہم اس بیان کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ایسا کرنے جا رہا ہوں۔ ہم فنڈگ کے خاتمے پر غور کریں گے۔’قبل ازیں منگل کو انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی توجہ ‘بہت زیادہ چین پر مرکوز’ ہے۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ ‘خوش قسمتی سے میں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔’جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی تعداد 1736 ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد لگ بھگ چار لاکھ ہوگئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دیٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی DonaldTrump WHO CoronaVirus WithHoldingFunds Threatened FightAgainstCoronavirus WHO realDonaldTrump
مزید پڑھ »
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، امریکی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 8 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 25 ڈالر 93 سینٹس فی بیرل کا ہوگیا۔
مزید پڑھ »
وبا کے دوران صحت کے عالمی دن کی قدر میں اضافہاگر ٹوئٹر پر نظر ڈالیں تو عالمی ادارہ صحت کے سرکاری اکاؤنٹ پر ایسی نرسز اور مڈ وائفس اپنی کہانیاں بیان کرتی نظر آ رہی ہیں جو کورونا وائرس کی اس وبا کا مقابلہ کرنے میں ہراول دستے کا کردار نبھا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی کام کرگئی۔ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی کام کرگئی۔ Trump India USA Modi Threat Chloroquine Medicines Exports AntiMalariaDrug WHO realDonaldTrump StateDept narendramodi PMOIndia SecPompeo
مزید پڑھ »
ملیریا کی دوائی سے کوئی نہیں مرتا، ٹرمپ کا اصرارواشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کرونا وائرس کے خلاف ملیریا کی دوائی استعمال کرنے پر اصرار شروع کردیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ 'ملیریا کی دوائی سے کوئی مرتا نہیں'۔
مزید پڑھ »