صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے: امریکی اخبار
پیش گوئیاں کرنے والے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے جب کہ داہل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کملا ہیرس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔2 ماہ میں پہلی بار ری پبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے: برطانوی جریدے دی...
اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کےجیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں، اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہےکہ کملا ہیرس پاپولر ووٹ 1.6 فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔
2016 میں بھی ہیلری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایرانی ایجنٹوں مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کوشش کرکے بڑی غلطی کی، نیتن یاہوایرانی پراکسیز نے ایک بار پھر ایران کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، اسرائیلی وزیر خارجہ
مزید پڑھ »
پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست، اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکاپی ٹی اے ذرائع نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہوجائے گی
مزید پڑھ »
فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدرترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر سے تشبیہ دی
مزید پڑھ »
سچن ٹنڈولکر کی ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی، جلد میدان میں کھیلتے نظر آئیں گےانٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے سچن ٹنڈولکر نے 2013 میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کیلئے اہم اجلاسخیبر پختونخوا کے حکومتی ترجمان نے چیمپئینز ٹرافی اور اپ گریڈیشن کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا ہے جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھ »
آئی فونز کی اسکرین پر نظر آنے والے اس اورنج ڈاٹ کا مقصد جانتے ہیں؟اس کا مقصد آپ کو ایک ڈیوائس کی ایک اہم تفصیل سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »