ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان حتمی معرکہ جاری
ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری حتمی معرکے میں ہوجائے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کے پہلے روز 40 اوورز کا کھیل مکمل ہونے تک آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 وکٹ پر 160 رنز بنالیے تھے۔
ڈیوڈ وارنر 43 ، عثمان خواجہ صفر اور مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے محمد سراج ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔روہت شرما ، شبمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، سریکار بھارت، رویندرا جدیدجا، شردل ٹھاکر، امیش یادیو، محمد سراج اور محمد شامی۔ڈیوڈ وارنر ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کارے، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز ، نیتھن لیون اور اسکاٹ...
رپورٹس کے مطابق فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم کر دیا گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا، 12 جون فائنل کا ریزرو ڈے ہو گا، 5 دنوں میں ضائع ہونے والے کھیل کے لیے ریزرو ڈے استعمال کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلین بولرز حاوی ہوں گے یا انڈین بلے باز چھا جائیں گے؟ - BBC News اردوآئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے پانچ اہم سابق کرکٹرز نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے متعلق بات کی ہے جس میں آسٹریلین ٹیم کے جیتنے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل اوول میں شروع ہو گا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگاسنگاپور: (ویب ڈیسک ) بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا تیرہواں ایڈیشن آج سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھ »
42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہوگالاہور : ( ویب ڈیسک ) ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 7 جون ( کل ) سے تھائی لینڈ میں ہوگا۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پربراجماندبئی : (دنیانیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھ »