ٹیکس کا معاملہ: سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں مکمل تفصیل جانیے:
کراچی: کورونا اور ٹڈی دل کے بعد وفاق اور سندھ ٹیکس کے معاملے پر آمنے سامنے، سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔
سندھ حکومت نے دو روز سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بند کر رکھی ہے جس کا اعلان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک تو سندھ ٹیکس جمع کرے اوپر سے کٹوتی کر دی جاتی ہے۔ ایف بی آر حکام اور سیکریٹری ایکسائز کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے وفاق شرائط پوری کرے پھر ٹیکس جمع کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کے مطابق وفاق ٹیکس وصولی کی مد میں 7 ارب کی کٹوتی واپس کرے، وفاقی کابینہ سندھ حکومت کو ٹیکس وصولیوں کی باضابطہ درخواست بھیجے اور موٹر سائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کا نوٹفکیشن واپس کرنے کے مطالبات کئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹیکس کا معاملہ: سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں
مزید پڑھ »
فاسٹ یونیورسٹی: ’نازیبا اور فحش میمز‘ کا الزام اور طلبا کو سزاؤں کا معاملہلاہور کی فاسٹ یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر 'نازیبا میمز' پوسٹ کرنے کے الزام میں گذشتہ ہفتے تین طلبا کو عارضی طور پر یونیورسٹی سے نکال دیا جبکہ متعدد کو مختلف سزائیں دی گئیں۔
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاو یونیورسٹی کے کورونا ڈزیز ہسپتال کا دورہ، فعال کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
وفاق سے تنازع، سندھ میں ’وِد ہولڈنگ ٹیکس‘ کی وصولی بندوفاق کی جانب سے سندھ کے حصے کی رقم سے کٹوتی کے تنازع کے تناظر میں حکومت سندھ نے یکم جولائی سے وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بند کر دی ہے۔
مزید پڑھ »