آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے پہلی ٹیم نے امریکا کے لیے اڑان بھر لی ہے۔
دل کی بیماری میں مبتلا بچے کو لگایا گیا 17.5 کروڑ کا انجکشنایسی مچھلی جس کے کاٹ لینے سے انسان موت مانگنے لگتا ہے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور میزبان امریکا سمیت تین ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ڈیبیو ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے سب سے پہلی ٹیم جس نے امریکا کے لیے اڑان بھری ہے وہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپئن سری لنکا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی قیادت میں امریکا کے لیے روانہ ہوئی اور روانگی سے قبل اپنے مذہبی عقائد کے مطابق رسومات میں حصہ لیا۔وہ میگا ایونٹ کے لیے امریکا روانہ ہونے والی پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 3 جون کو نیویارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ لنکن ٹائیگرز 7 جون کو ڈلاس میں بنگلہ دیش، 11 جون کو نیپال سے لاڈرہل اور 16 جون کو سینٹ لوشیا میں نیدر لینڈ سے ٹکرائیں گے جس کے بعد سری لنکن ٹیم اگلے مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی۔ونیندو ہسرنگا ، چارتھ اسالنکا ، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویللاگے، دونتھ نوشمان، متھیشا پاتھیرانا اور دلشان مدوشنکا پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ سلیکشن کمیٹی نے بتا دیاپی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ بھی دے دی۔
مزید پڑھ »
میرے بس میں ہوتا ہو ۔۔۔۔۔۔؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کی۔
مزید پڑھ »
سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیاقومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقررسابق پاکستانی اسپنر ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس کن کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا؟قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتادیے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانبھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »