جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے کوئنٹن ڈی کاک کی واپسی ہوئی ہے۔
یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے۔ ٹیم میں سینیئر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کی واپسی ہوئی ہے۔
اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ پروٹیز کا اعلان کردہ اسکواڈ انتہائی متوازن اسکواڈ قرار دیا جا رہا ہے جس میں مضبوط بیٹنگ لائن کے ساتھ حریف ٹیم کو پریشان کرنے کے لیے بولنگ لائن اپ بھی تگڑی شامل کی گئی ہے۔ایڈم مارکرم ، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن۔جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے...
اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دینے کیلیے یکم مئی کی تاریخ دی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس کن کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا؟قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتادیے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانبھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرلنیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ سے اپ سیٹ شکست، رمیز راجا قومی ٹیم پر آگ بگولہنیوزی لینڈ کی نو آموز کھلاڑیوں پر مشتمل سی ٹیم کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹر رمیز راجا بھی سیخ پا ہو گئے۔
مزید پڑھ »
پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے اعلان پر محمد حفیظ کا ردعملپاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کپتان محمد حفیظ کا ردعمل آگیا۔
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئےپاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان 8 کی بجائے9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے: ذرائع
مزید پڑھ »