آئین ’ری رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے اور اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، اس کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمان نے وکلاءبرادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی ، آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار ،آزادی وخودمختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، بلکہ ’وَن ۔مین ۔شو‘ اور ’ امپیریل۔ کورٹ‘ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے، اب سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی: مریم اورنگزیباسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اتوار کو کراچی پہنچیں گی - ایکسپریس اردوپروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی
مزید پڑھ »
سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم منصوبہ تیار کرلیامنصوبے کی تکمیل کے بعد نئے کمروں کی تعداد پڑوسی سیاحتی مرکز دبئی میں موجود 1 لاکھ 40 ہزار ہوٹل کے کمروں سے دوگنی ہو جائے گی: رپورٹ
مزید پڑھ »
اسکاٹ لینڈ کے ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش - ایکسپریس اردواسکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے. مزید پڑھیے: ExpressNews interesting NewsUpdate NewsAlert scotland
مزید پڑھ »