پارٹی میں وزیراعظم کا متبادل کوئی نہیں

پاکستان خبریں خبریں

پارٹی میں وزیراعظم کا متبادل کوئی نہیں
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

پچاس سال سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھٹو خاندان کا کوئی متبادل نہیں! تیس برس سے یہ سکھایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ میں نواز شریف کا متبادل کوئی نہیں! اب ایک نیا سبق شروع ہوا ہے کہ پڑھیئےمحمد اظہارالحق کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates

پچاس سال سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھٹو خاندان کا کوئی متبادل نہیں! تیس برس سے یہ سکھایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ میں نواز شریف کا متبادل کوئی نہیں! اب ایک نیا سبق شروع ہوا ہے کہ تحریک انصاف میں وزیراعظم عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا۔یہ سبق پڑھانے والے‘ میرے اور آپ جیسے عالی نہیں بڑی بڑی اہم شخصیات ہیں۔

پارٹی سسٹم ہم نے جن ملکوں سے لیا‘ کیا ان میں بھی یہ فقرہ سننے میں آتا ہے؟ گزشتہ پچاس برس کے دوران برطانیہ کے پارٹی سسٹم کا مطالعہ کر لیجئے۔ 1974ء میں لیبر پارٹی کے ہیرلڈ ولسن وزیراعظم منتخب ہوئے۔ ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران‘ ان کے کتنے جاں نثاروں نے دعویٰ کیا کہ لیبر پارٹی میں ان کا متبادل کوئی نہیں؟ دو سال ہی گزرے تھے کہ متبادل مل گیا۔ حکومت لیبر پارٹی ہی کی رہی اور جیمز کیلاہان وزیراعظم بن گئے! آسمان ٹوٹا نہ زمین پھٹی! پارٹی بھی چلتی رہی! ملک بھی چلتا...

زمانے نے ایک ورق اور الٹا۔ کنزر ویٹو انتخابات میں شکست کھا گئے۔ لیبر پارٹی ایک بار پھر فاتح بنی۔ ٹونی بلیئر حکومت کے سربراہ بنے۔ دس سال وزیراعظم رہے! بہت کارنامے سرانجام دیئے۔ تاریخ کی بہت بڑی کامیابی لیبر پارٹی نے انتخابات میں انہی کے زیر قیادت حاصل کی۔ اصلاحات کیں۔ دارالامرا سے کئی پشتینی عمائدین کو نکال باہر کیا۔ اقتصادی ترقی کے مثبت اشاریے حاصل کئے‘ تعلیم اور صحت کے سیکٹرز پر بہت پیسہ خرچ کیا۔ امیگریشن پالیسی کو لبرل کیا۔ جرائم کو کنٹرول کیا۔ مگر ساری کامرانیوں کے باوجود ناگزیر نہ ٹھہرے۔...

مگر یہ ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں سیاسی جماعتوں کے اندر انتخابات ہوتے ہیں۔ یہ جھرلو انتخابات نہیں ہوتے۔ یہ ایسے انتخابات نہیں ہوتے جن کے نتیجہ میں ہر بار بلاول بھٹو‘ مولانا فضل الرحمن‘ اسفند یار ولی‘ نواز شریف اور عمران خان ہی منتخب ہوں۔ یہ جینوئن الیکشن ہوتے ہیں‘ پارٹیوں کے اندر ان انتخابات میں ارکان کی سیاسی ذہنی اور اخلاقی تربیت کا سامان بھی ہوتاہے۔ یہ دشمنیوں پر بھی منتج نہیں ہوتے۔ 2009ء کا امریکہ کا صدارتی الیکشن دیکھئے۔ ہلیری کلنٹن اور بارک اوبامہ دونوں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممبر تھے۔ دونوں...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس - ایکسپریس اردووزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس - ایکسپریس اردوپنجاب حکومت کوآٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
مزید پڑھ »

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیںاسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیںاسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مند کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔اسلامی
مزید پڑھ »

وزیراعظم کاپاکستان میں تیارکیے گئے وینٹی لیٹرز سینٹر کا افتتاح - Aaj.tvوزیراعظم کاپاکستان میں تیارکیے گئے وینٹی لیٹرز سینٹر کا افتتاح - Aaj.tv
مزید پڑھ »

صوبہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیاصوبہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو سستا آٹا فراہم کریں۔
مزید پڑھ »

صوبہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیاصوبہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو سستا آٹا فراہم کریں۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، عدالت کا فیصلہ محفوظاسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، عدالت کا فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر روکنے سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 23:05:52