پارٹی فنڈنگ کیس میں پی پی، ن لیگ اپنا جواب آج جمع کر وائیں گی ARYNewsUrdu
پلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آج ان کیمرا اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں پیش ہو کر 7 نکاتی سوال نامے کا جواب جمع کر وائیں گی، کمیٹی نے سیاسی جماعتوں سے تین روز قبل سوال نامہ دیتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
پیپلز پارٹی سے سوال نامے میں ڈونرز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ سالانہ گوشواروں کے علاوہ اگر پارٹی اکاؤنٹس ہیں تو آگاہ کیا جائے۔ دوسری طرف تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں 2 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کیس کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر ای سی پی نے گزشتہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔
الیکشن کمیشن نے 26 نومبر سے ہر روز پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا، اس سلسلے میں اپوزیشن کی درخواست منظور کی گئی تھی، ای سی نے اسکروٹنی کمیٹی کو کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ تاہم پی ٹی آئی کا اصرار ہے کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، سپریم کورٹ 2018 کے حنیف عباسی کیس میں واضح کر چکی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کو وفاقی حکومت دیکھنے کا اختیار رکھتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیعسپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دےدی۔ SupremeCourtOfPakistan BajwaExtention
مزید پڑھ »