پاکستان کرکٹ: ایک غلط کمرے میں؟

کھیل خبریں

پاکستان کرکٹ: ایک غلط کمرے میں؟
PK CricketWorld CupChampions Trophy
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 54%
  • Publisher: 59%

پاکستان کرکٹ کے حال کا جائزہ، عالمی سطح پر مقابلے میں کارکردگی اور محسن نقوی کی حکمت عملی کا تذکرہ۔

کنفیوشس سے منسوب یہ مقولہ اپنے اندر صدیوں کی دانش سموئے ہوئے ہے کہ ’اگر آپ کمرے میں موجود ذہین ترین فرد ہیں تو آپ غلط کمرے میں ہیں۔‘ پاکستان کرکٹ کا المیہ بھی یہی ہے کہ یہ پچھلی دو دہائیوں سے غلط کمرے میں ہے۔ اس کی دو طرفہ کرکٹ میں مسابقت کے معیار ایسے ہوتے ہیں کہ چنیدہ بلے باز اور جوشیلے پیسرز پرفارمنسز کے ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ مگر قلعی تب کھلتی ہے جب مسابقت کا معیار عالمی سطح پر پہنچتا ہے اور پہلی بار کوہلی، سمتھ، سٹارک و بمراہ سے پالا پڑتا ہے۔ چیمپیئنز کپ تمام ہوا۔ یہ محسن نقوی کا وژن تھا۔

ورلڈ کپ کے دوران جب پاکستان نو آموز امریکہ کے سامنے زیر ہوا تو چئیرمین پی سی بی کو ’تشویش‘ لاحق ہو گئی کہ پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کی گہرائی ختم ہو چکی ہے اور موجودہ سپر سٹارز کے متبادل ڈومیسٹک سرکٹ میں موجود نہیں ہیں۔ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے دنوں سے ہی محسن نقوی کی یہ بھلی عادت رہی ہے کہ جو سوچتے ہیں، جھٹ سے کر بھی ڈالتے ہیں۔ کچھ انڈر پاسز اس قدر جلد تعمیر ہوئے کہ ’شہباز سپیڈ‘ کے مقابلے میں ’محسن سپیڈ` قابلِ تشہیر اصطلاح بن کر سامنے آئی۔ پی ایس ایل کے دوران بھی محسن نقوی کو ’تشویش‘ لاحق ہوئی تھی کہ پاکستانی بلے بازوں کے چھکے اتنے لمبے نہیں کہ سٹیڈیم سے باہر جا گریں۔ جھٹ پٹ انھوں نے کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کا بندوبست کیا اور دو ہفتے کھلاڑی پتھر اٹھائے بھاگتے بھی رہے مگر ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں امریکہ نے سارے خواب کِرچی کر دیے۔اب جبکہ ایونٹ تمام ہو چکا، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس سے جو نئے چہرے میسر ہوئے، کیا وہ آئندہ برسوں میں پاکستان کرکٹ کی باگ تھام سکیں گے؟ جو حشر محسن نقوی کے خوابوں کا ورلڈ کپ میں ہوا، اس کے بعد چیمپیئنز کپ کا منعقد ہونا شاید ناگزیر ہو چکا تھا کہ پی سی بی کچھ تگ و دو کرتا تو دکھائی دے۔ اب جبکہ ایونٹ تمام ہو چکا، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس سے جو نئے چہرے میسر ہوئے، کیا وہ آئندہ برسوں میں پاکستان کرکٹ کی باگ تھام سکیں گے؟ اگرچہ نو آموز چہروں میں سے کم ہی کوئی ایسا ٹیلنٹ ابھر پایا جو شدید دباؤ کے ہنگام اپنا بہترین سپیل پھینک سکے یا اپنی بہترین اننگز جوڑ سکے، مگر کئی ایسے کھلاڑی ضرور سامنے آئے جنھیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو کلین سویپ کر دیا: ’ہم کسی سکول ٹیم سے ہارنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

PK Cricket World Cup Champions Trophy Mohsin Naqvi Talent Performance

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیاایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیاپاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر ایک ہی گروپ میں شامل
مزید پڑھ »

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزاماتریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزاماتمیں بڑا کلیئر ہوں اب، میں پاکستان کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا چاہے میں اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہوں: سینیٹر فیصل واوڈا
مزید پڑھ »

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدیایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدیبھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی
مزید پڑھ »

خاتون کرکٹر سے نامناسب رویہ، سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائدخاتون کرکٹر سے نامناسب رویہ، سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائدسابق کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے: کرکٹ آسٹریلیا
مزید پڑھ »

عدلیہ کس قانون کے تحت کہہ رہی ہے فلاں پارٹی میں چلے جاؤ،عرفان صدیقیعدلیہ کس قانون کے تحت کہہ رہی ہے فلاں پارٹی میں چلے جاؤ،عرفان صدیقیمخصوص نشستیں کیس میں کسی ایک رکن نے نہیں کہا وہ پارٹی بدلنا چاہتا ہے،طے کیا جائے کوئی فیصلہ غلط ہو تو کون ٹھیک کریگا؟
مزید پڑھ »

غزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، اسرائیل کی جنگ بندی کی خبروں کی تردیدغزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، اسرائیل کی جنگ بندی کی خبروں کی تردیدغزہ میں پولیو کے قطرے پلانےکے لیے عام جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں، اسرائیل صرف ویکسینیٹرز کے گزرنے کیلیے ایک انسانی راہداری کی اجازت دے گا: اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:59:49