آئندہ چند روز میں پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے، جیسا کہ بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کا نتیجہ ہے۔
بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کی وجہ سے آئندہ چند روز شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بارش کے باعث خشک موسم میں کسی حد تک کمی بھی ہوئی ہے۔ موسمیات سے متعلق ماہرین نے بتایا ہے کہ آج بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج سے دو تین دن تک موسم سرد رہے گا۔آج منگل کے روز لاہور میں کم سے کم
6ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بھی معمول سے تیز سرد ہواؤں کے سبب موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دن بھر 20 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں بارش اور برفباری کا امکان: سردی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہےمحکمہ موسمیات نے کہا کہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، جس کے مطابق پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔ بلوچستان میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کرنا اور ریسکیو اداروں کے لیے الرٹ رہنا کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
مزید پڑھ »
ڈالر کی قیمت میں جمعرات کو اضافہزرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھ »
نومبر، روایتی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیپٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافے سے حکومتی ٹیکسز کی وصولی میں اضافہ ہوگا
مزید پڑھ »
پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی شدتپاکستان میں کپاس کی آنے والی مقدار میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے ملک کی ٹیکسٹائل صنعت پر تشویش لاحق ہو رہی ہے۔ PCGA کے مطابق، 2024ء کی دسمبر 15ء تک، 5.367 ملین بیلیں کپاس آنے والی ہیں۔ یہ 2023ء کے اسی دور میں 8.023 ملین بیلیوں کے مقابلے میں 2.656 ملین بیلیں کی کمی ہے۔
مزید پڑھ »
دودھ مہنگا کرنے پر کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز پر جرمانےایسوسی ایشنز نے دودھ کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال کر قیمتوں میں اضافہ کروایا، مسابقتی کمیشن
مزید پڑھ »
اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں1970 اور 1980 کی دہائیوں میں وہ پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوئیں
مزید پڑھ »