زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ ٹریژری بلز سے 3 ماہ کے وقفے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی پیش گوئیوں سے روپیہ سمیت ایشیائی کرنسی اں کمزور ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے، رواں سال ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی اور 5 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 31 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10
پیسے کی کمی سے 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر آ گئی تھی۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کی گزشتہ 5 ماہ میں اپنے کواٹرز کو ڈیویڈنڈ اور منافع کی ترسیل 112 فیصد بڑھنے اور شرح سود میں حالیہ کمی کے بعد درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے بعد دوپہر ڈالر پیش قدمی شروع ہوئی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 38 پیسے کی سطح پر بھی آ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 34 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
ڈالر روپیہ سرمایہ کاری شرح سود کرنسی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روز بعد اضافہانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے سے نیچے آگئی
مزید پڑھ »
ملک میں چار ماہ میں گیس کی قیمت میں ساڑھے 800 فیصد اضافے کا انکشافپانچ سال کے دوران چینی کی قیمت میں ساڑھے53 فیصد اور پام آئل کی قیمت میں 61فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھ »
بیٹ کون کی قیمت $107,000 سے تجاوز کر گئیصدر منتخب ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے ریاستہائے متحدہ میں ایک بیٹ کون استراتجک ریزرو قائم کرنے کی منصوبہ بندی نے کریپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے
مزید پڑھ »
عمان کے Richt کی خریداری کی قیمت پاکستان میں گر گئی23 نومبر کو پاکستان میں عمان کے Richt (OMR) کی خریداری کی قیمت 715.25 روپے تک گر گئی، جبکہ بیچے کی قیمت 723.75 روپے پر स्थिर رہی۔
مزید پڑھ »
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمزور ہیght کے باعث ایم ایف کی دوسری قسط کیلیے سخت شرائطجمعرات کو ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمزور ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی 1 ارب 10کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا سے قبل سخت شرائط کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر اضافہ برقرار رہا۔
مزید پڑھ »
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باجود 18 غذائی اشیاء کی کی قیمت میں اضافہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باجود دالوں سمیت 18 غذائی اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے. وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ایسے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا اثر صارفین کو منتقل نہیں کر رہے ہیں.
مزید پڑھ »