پاکستانی گلوکارہ کے اپنے شوہر پر سنجیدہ الزامات مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
لاہور: نامور پاکستانی فوک گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر پر سنجیدہ الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی۔
اطلاعات کے مطابق صنم ماروی نے خلع کی درخواست لاہور کے فیملی کورٹ میں دائر کی جس میں گلوکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کی 2009 میں حامد علی کے ساتھ شادی ہوئی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شادی کے بعد شوہر کا رویہ یکسر تبدیل ہوگیا اور پھر اُس نے مجھے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم اور تشدد برداشت کرتی رہی مگر اب یہ ناقابل برداشت ہوگیا، میں اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی لہذا عدالت خلع کی اجازت دے‘۔واضح رہے کہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2009 میں حامد علی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد اُن کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔
شادی کے بعد ایک انٹرویو میں صنم ماروی کا کہنا تھا کہ حامد علی اُن کے رشتے دار ہیں اور وہ انہیں کافی عرصے سے پسند کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے اس بات کا تذکرہ کیا تو دونوں خاندانوں کے بڑوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گلوکارہ میڈونا کی ہیری اور میگھن کو گھر کی پیشکشاپنی انسٹاگرام پوسٹ میں میڈونا نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں میڈونا نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو امریکہ میں اپنا گھر دینے کی مشروط پیش کش کی SamaaTV
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرار داد منظورقومی اسمبلی میں بچوں سےزیادتی کےمجرموں کو سرعام پھانسی دینےکی قراردادمنظور Pakistan ChildAbuse ResolutionApproved PTIGovernment ZainabAlertBill AliMohammedKhan HangRapistsPublicly pid_gov Ali_MuhammadPTI ImranKhanPTI Dr_FirdousPTI PTIofficial
مزید پڑھ »