ویاناکنونشن کےتحت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہےکہ قونصلر احاطے کے تقدس کی حفاظت کرے اور ان کی سلامتی یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انتہاپسند گروہ کی جانب سے قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سے قونصل عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا ہے، ہم جرمن حکومت کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں، جرمن حکومت پرزور دیتےہیں کہ ویاناکنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے اقدامات کرے، جرمن حکومت جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز، عملےکی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے
جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر شرپسندوں نےتوڑپھوڑکی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات، قومی اسمبلی سے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظوراقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن
مزید پڑھ »
جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، پرچم کی بےحرمتی بھی کیجرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے
مزید پڑھ »
جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاواپاکستانی سفارتی حکام نے معاملہ جرمن حکام کے ساتھ اٹھا دیا ہے
مزید پڑھ »
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کا غزہ پر اسرائیلی حملے مکمل بند کرنے کا مطالبہاسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، 37 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے، اقوام متحدہ تنازعات سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے: وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ، صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کا مطالبہ ...اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا کہہ دیا ہے جبکہ چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا اور زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا، چاروں صوبائی...
مزید پڑھ »
کینیا میں پارلیمنٹ پر مظاہرین کا دھاوا، فائرنگ سے 10 افراد ہلاکمظاہرین ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کیخلاف صدر ولیم روٹو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
مزید پڑھ »