پاکستان کے معاشی بحالی کے اقدام میں کامیابی کے ساتھ جاری کھاتے کا بیلنس نومبر میں سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، نومبر میں جاری کھاتے کا توازن 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فاضل رہا۔
پاکستان معاشی بحالی کے راستے پر گامزن، ڈالروں کی زیادہ آمد جبکہ ادائیگیوں اور اخراجات میں کمی سے جاری کھاتے کا بیلنس سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں جاری کھاتے کی سرپلس مالیت فروری 2015 (نو سال آٹھ ماہ) کی بلند ترین سطح پر رہی۔ نومبر میں جاری کھاتے کا توازن 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فاضل رہا، نومبر کا فاضل جاری کھاتا فروری 2015 کے فاضل جاری کھاتے کے بعد تاریخی بلند سطح ہے، فروری 2015 میں جاری کھاتہ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جاری کھاتا
94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا مالی سال 2023-24 کی اسی مدت میں جاری کھاتا کو ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا۔ جاری کھاتے کے خسارے کو کم کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات نے اہم کردار ادا کیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات 11ارب ڈالر جبکہ رواں مالی سال 14ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں جس نے اشیاء و خدمات کی تجارت کے خسارے کے اثرات کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نومبر 2024میں جاری کھاتے کا سرپلس اکتوبر کے مقابلے میں 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر زائد رہا، اکتوبر میں جاری کھاتے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا
معاشیات بحالی جاری کھاتہ سرپلس ترسیلات
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کاٹی کا شرح سود میں مزید 5 فیصد کمی کا مطالبہافراط زر کا تناسب 4 فیصد سے کم ہو رہا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کے ساتھ معاشی اشاریہ مثبت ہیں
مزید پڑھ »
پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر گامزن، ڈالرز کی زیادہ آمد سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلسنومبر میں جاری کھاتے کی سرپلس مالیت نو سال آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی، اسٹیٹ بینک
مزید پڑھ »
ایپکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا: احسن اقبالکمیٹی اجلاس کا دو ٹوک پیغام تھا کہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
صدار اعظم شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر اظہار اطمینان کا کیاصدار اعظم شہباز شریف نے نومبر 2024 میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال میں پہلی بار یہ سرپلس 729 ملین امریکی ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ سرپلس پاکستان کی عالمی معاشی مارکیٹ میں پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
مزید پڑھ »
جاپان پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے لیے امداد فراہم کرے گاپاکستان اور جاپان کے درمیاں معاہدے کے تحت، سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 2.85 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
ایچ آر سی پی کا ملک میں اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کے حق کی صورتحال پر تشویش کا اظہارپاکستان میں شہری اور معاشی حقوق کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے،خواتین، اقلیتوں، بزرگوں ،مہاجرین اور بے گھر افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا، ایچ آر سی پی
مزید پڑھ »